قومی اسمبلی میں اووسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق کا بل منظور،سمندر پار پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میںمشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رائے شماری کے لیے ترمیمی بل ایوان اور الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی،مذہبی، سماجی اور کاروباری حضرات اور خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں معروف مذہبی سکالر پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ، معروف بزنس مین حاجی محمد ارشد باجوہ،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،ونر دیوان ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر دیوان افضال،چوہدری امجد چھٹہ،محمد محسن بلوچ،مہر عبدالستار،پی ٹی آئی آسٹریا کے کوآرڈینیٹر عرفان شاہد،پی ٹی آئی وومن آسٹریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمیرا جلال،ڈپٹی کوآرڈینیٹر سعدیہ اسرار۔

معروف نوجوان بزنس مین عدیل عمران،معروف کاروباری شخصیت اعوان ٹرانسپورٹ آسٹریا کے ڈائریکٹر حاجی ملک محمد امین اعوان،اشتیاق احمد،رانا قمر ظہیر،پی ٹی آئی آسٹریا کے سینئر رہنمامعروف بزنس مین عبدالسلام فرید،امجد بھٹی نے حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی اور آج کے دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ آج ہمیں مذید پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment