سیالکوٹ ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھنے والا شہر،اسکی تہذیب و تمدن بارے سا ئنسی بنیادوں پر مکمل تحقیق کی جائے،طاہر منیر طاہر

سیالکوٹ (عبدالشکور مرزا ) صدر پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات طاہر منیر طاہر نے کہا کہ سیالکوٹ ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھنے والا شہر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی تاریخ اور تہذیب و تمدن کے بارے میں سائنسی بنیادوں پر مکمل تحقیق کی جائے اور اس پر مستند کتابیں شائع کرکے دنیا بھر اس کی تشہیر کی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیر روڈ پر واقع سیالکوٹ کلچرل اینڈ آ رٹ سینٹر کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئر مین سیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر خالد لطیف چودھری، چیئر مین سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم ڈاکٹر عبدالشکور مرزا ،مرکزی صدر بزم اہل سخن پاکستان عامر شریف، ممتاز شاعر و دانشور محبوب صابر، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شاہد میر، صدر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب زاہد حسین شیخ ،ریڈیو لسنر و سماجی رہنما مجسم زرخیز خواجہ بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی طاہر منیر طاہر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ خالد لطیف کی قیادت میں سیالکوٹ کلچرل سینٹر اپنی خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کرکے سیالکوٹ کو پہچان دینے کا قومی و ملی فریضہ سرانجام دے رہا ہے لیکن کام میں غیر سرکاری سطح پر کی جانے والی کوششوں کے اس وقت تک حقیقی ثمرات سامنے نہیں آ سکتے جب تک حکومتی سطح پر عملی اقدامات نہ اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر خالد لطیف نے طاہر منیر طاہر کی آ مد پر ان کا شکریہ کیا اور کہا کہ طاہر منیر طاہر پہلے سعودی عرب اور اب متحدہ عرب امارات میں ایک تو شعبہ صحافت سے منسلک رہ کر سمندر پا ر پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ان کی ہر مشکل میں مدد کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں، انہیں اس پر مزید خوشی ہے کہ طاہر منیر طاہر کا تعلق بھی شہر اقبال کی دھرتی سے ہے۔

بعد ازاں خالد لطیف کی طرف سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

سیالکوٹسیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹرہزاروں سال پرانی تاریخ
Comments (0)
Add Comment