آل پاکستان منہاس برادری کی تنظیم نو کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام

گوجرانوالہ (تارکین وطن نیوز) آل پاکستان منہاس برادری کی تنظیم نو کے سلسلہ میں ایک نہایت اہم اور شاندار تقریب کا اہتمام منہاس برادری کے ذمہ دارا ن کی جانب سے کیاگیا ۔ یہ تقریب ریڈ روز میرج ہال گوجرانوالہ میں منعقد کی گئی۔

چودھری تنویر احمد پہلوان کی سربراہی میں دیگر معزز ممبران رانا عظمت علی منہاس راجپوت ، محمد اشرف منہاس گجراتی ، میاں وقاص علی منہاس،انعام اللہ منہاس ،احمد محمود منہاس و دیگر ساتھیوں نے چودھری محمد اکرم منہاس صدر انٹرنیشنل اوورسیز کی بھر پور معاونت اور تعاون سے دن رات انتظامات کیے اور وطن عزیز کے منہاس قبیلہ کے افراد سے بھرپور روابط کر کے انہیں اس بہترین موقع پر شرکت کر نے اور تنظیم نو میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔ پاکستان بھر سے اس اکٹھ میں سینکڑوں افراد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ مہمانوں کو خوشی اور مسرت سے خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔

چودھری محمد اکرم منہاس گجراتی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت گوجرانوالہ اور دیگر شہروں سے آنے والے برادری کے ایک ایک مہمان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا ،خصوصی طور پر پاکستان کے عظیم قومی ہیرو راشد منہاس شہید کے کزن میاں نوید اصغر منہاس لاہور و ہمراہی منہاس برادران کو دل کی اتھاہ گہرائوں سے خوش آمدید کہا ۔

فیصل آباد سے آنے والے راشد منہاس سوسائٹی کے سر پرست زاہد مسعود نظامی منہاس سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و دیگر کثیر تعداد میں تشریف لانے والے منہاس سپوتوں کو مالا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ویلکم کیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد ،گوجرانوالہ کے ساتھ ساتھ اٹک سے چودھری نجف علی منہاس اپنے ساتھیوں سمیت شامل ہوئے ، انہیں پارٹی نے بھرپور انداز میں ویلکم کیاگیا ۔اسی طرح سیکھم شیخوپورہ سے تشریف لائے گئے بے شمار منہاس فیملی کے افراد کو ویلکم کیاگیا جن کی قیادت چودھری محمد اشرف منہاس آف سیکھم نے کی۔لالہ موسیٰ ضلع گجرات سے محمد اشرف منہاس عسکری فیملی تکافل والے ڈاکٹر عمران رئوف منہاس ،صوفی محمد ارشد منہاس و دیگر احباب سمیت تشریف لائے ۔

غرض کہ ملک بھر کی نمائندگی نمایاں رہی ،اٹک، راولپنڈی ،گوجر خان، دینہ ،جہلم، لالہ موسیٰ ،گجرات، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، کاموکی، مریدکے ،شیخوپورہ، لاہور،چیچہ وطنی، ساہیوال، فیصل آباد ،سمندری، راوی ،ریان و دیگر بہت سے علاقوں سے منہاس برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تنظیم نو بھرپور مشورے اور بہترین انداز سے منہاس برادری کے ہیرو راشد منہاس شہید کے برادر تا حیات قائد میاں نوید اصغر اور زاہد مسعود نظامی منہاس، سرپرست راشد منہاس سوسائٹی فیصل آباد، چودھری محمد اکرم منہاس،چودھری محمد اشرف منہاس و دیگر کثیر تعداد میں موجود برادری افراد عمل میں لائی گئی۔

منتخب نمائندوں کے چنائو میں مرکزی باڈی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔ چنائوکے بعد سبھی منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا ۔ زاہدمسعود نظامی منہاس نے سینکڑوں افراد سے برادری کی موجودگی میں نہایت ہی پروقار انداز میں حلف لیا اور سب کو مبارکباد بھی پیش کی۔

نو منتخب مرکزی عہدیداران میں قائد محترم میاں نوید اصغر منہاس، چیئرمین چوھدری محمد اشرف منہاس آف سیکھم ،چیف آرگنائزر محمد اشرف منہاس گجراتی، صدر چوھدری محمد اکرم منہاس، سینئر نائب صدر : چوھدری تنویر احمد منہاس پہلوان، نائب صدر چوھدری سلیم اللہ منہاس، جنرل سیکرٹری انجینئر چوھدری محمد شریف منہاس، انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد وقاص منہاس ،رابطہ سیکرٹری و نمائندہ خصوصی رانا عظمت علی منہاس، راجپوت میڈیا سیل انچارج و شعبہ نشر و اشاعت احمد محمود منہاس ،میڈیا چیف کوارڈینیٹرچوھدری محمد حفیظ منہاس، اوورسیز سیل ہیڈ راجہ غلام عباس ساغر منہاس انگلینڈ، سپورٹس انچارج چوھدری نوید احمد منہاس پہلوان رستم گوجرانوالہ کے علاوہ چند سپریم کونسل کے ممبران کے ناموں کی بھی منظوری دیگئی ۔

دیگر گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر کے لیے چوھدری قیصر نعیم منہاس ،ضلع جہلم کے صدرڈاکٹر قمر رزاق منہاس کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔مذکورہ بالا عہدیداران کے حلف سے قبل سبھی مقررین نے منہاس برادری کی بہترین خدمات سرانجام دینے کیلئے تنظیمی منشور پر عمل درآمد کرنے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اپنی مخلصانہ عملی کوششوں کو بروئے کار لانے کا اعلان کیا ۔

شہدا ء اور برادری کی خدمات سرانجام دینے والی مرحوم شخصیات کے لیے مغفرت کی دعائیں کی گئیں اور برادری کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا اظہار کیا گیا ۔

چوھدری محمد اکرم منہاس مرکزی صدر نے میاں نوید اصغر اور زاہد نظامی منہاس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور دیگر سات اراکین کو حسن کارکردگی شیلڈز پیش کیں۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی چیف آرگنائزر محمد اشرف منہاس عسکری فیملی تکافل والے نے سرانجام دیئے،جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں وقاص علی نے ان کے ساتھ بھرپور معاونت کی ۔بعد ازاں چوھدری محمد اکرم منہاس و دیگر احباب کی جانب سے بہترین ضیافت دی گئی ۔

All Pakistan Minhas communityآل پاکستان منہاس برادری
Comments (0)
Add Comment