آسٹریا بھرمیں یکم فروری 2022 سے ویکسینیشن نہ کرا نے والوں کو 1,450 یورو جرمانہ ہوگا

ویانا (اکرم باجوہ) آ سٹریا بھرمیں یکم فروری 2022 سے ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو 1,450 یورو جرمانہ ہوگا۔

لازمی ویکسینیشن کے بغیر سیاستدانوں کو اگلے پانچو یں لاک ڈاؤن کو روکنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ کچھ دن پہلے لازمی ویکسینیشن ایک سیاسی نون گو تھا مگر یہ پہلے ہونا چاہیے تھا۔

یہ ایک بڑی حیرت کی بات تھی جب وزیراعظم الیگزینڈر شلنبرگ نے جمعہ کو صبح 10:22 بجے عام لازمی ویکسینیشن کا اعلان کیا، سیاستدانوں کو منانے کے باوجود ہم کافی لوگوں کو ویکسین کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے اب سے ہم اس پر عمل درآمد کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

وقت کا تقاضہ ہے کہ یہ قانون یکم فروری کو نافذ کرنے کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ مستثنیات صرف ان لوگوں کے لیے کی جانی چاہئیں جنہیں طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین نہیں لگائی جا سکتی۔

Comments (0)
Add Comment