مانچسٹر:فرزانہ افضل اور سیما شیخ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے عشائیہ،محفل موسیقی کا خصوصی اہتمام کیا گیا

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مانچسٹر کے مقامی ہال میں creative minds media کی چیئرمین فرزانہ افضل اور برنیج بڈڈیز آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو سیما شیخ کی جانب سے عشائیہ کے ساتھ محفل موسیقی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں کمیونٹی کی سرکردہ خواتین قونصل جنرل طارق خان کی اہلیہ نسرین، عالیہ ہاشمی ،سعدیہ وڑائچ برنج بڈیز،سعد شیخ ،سائرہ، ساجدہ، مسز اقبال صدیقی، روبینہ راجہ، صابرہ ناہید چودھری نے خصوصی شرکت کی ۔ مسز طارق وزیر خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر حال میں آگے بڑھنا چاہیے، چاہے کتنے بھی مشکل ترین حالات ہوں ہمیں خواتین کے بہتر مستقبل کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔creative

minds media کی چیئرمین فرزانہ افضل کا کہنا تھا کہ پہلی بار خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم دو تنظیموں نے ملکر خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا اس سے پیغام دیا کہ ہم مل جل کر کام کرنے پہ یقین رکھتے ہیں ۔ روبینہ خان اور عالیہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو معاشرے کا اہم حصہ بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔

ساجدہ ،صابرہ ناہید برنج بڈڈیز آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو سیما شیخ کا کہنا تھا معاشرے میں خواتین کو طاقتور بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ انکی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں ۔ روبینہ راجہ اور ساحرہ پونا والا نے بھی خواتین کے عالمی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کو خوش آئند کہا ۔

تقریب میں شریک دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے خصوصی طور پر ایسی تقریبات کا انعقاد ہمیں ایک دوسرے سے میل جول کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور مضبوط رشتی استوار ہوتا ہے۔ خواتین کے رنگ برنگے ملبوسات اور دیسی میوزک کے تڑکے نے ماحول کو مزید رنگین بنا دیا ۔

مانچسٹر میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کر کے اقوام عالم کو پیغام دیا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں انکا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

2024creative minds mediaInternational Women's Dayخواتین کا عالمی دن
Comments (0)
Add Comment