سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 552ویں سالگرہ کے موقع پر گوردوارہ صبا ویانا میں تقریب کا انعقاد

ویانا (اکرم باجوہ) سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 552ویں سالگرہ کے موقع پر گوردوارہ صبا ویانا میں بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھ مذہب کے خواتین وحضرات اور بچوں کے علاوہ آسٹرین اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے خیر سگالی کے طور پر سکھ مذہب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھائی چارہ اور پیار محبت کو آپس میں فروغ دینے کے لیے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔گوردوارہ صبا کے سرپرست گردیو سنگھ نے اپنے افتتاحی کلمات میں حاضرین شرکاء کو بابا گورو نانک کی 552 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور دوسرے ممالک خصوصی طور پر پاکستانی اور آسٹرین کمیونٹی کا انکے ساتھ خوشیوں میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

گوردوارہ صبا کے سرپرست نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے ہم کرتار پور سیالکوٹ میں راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے تھے مگر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال راہداری کرتار پور کھول کر سکھ مذہب کی دلی خواہش پوری کردی جس پر ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں حکومت پاکستان نے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے میں بہت اچھا کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے میڈیا کے حوالہ سے اکرم باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی اور سکھ کمیونٹی کو آپس میں قریب لانے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔گورودارہ صبا کے جنرل سیکرٹری گردیپ سنگھ نے بھی بابا گورنانک کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے سکھ مذہب کے دل کرتار پور راہداری کھول کر جیت لیے ہیں ہم گوردوارہ صبا کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔گوردواہ صبا کے خطیب سرجیت سنگھ نے بھی بابا گورنانک کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

Comments (0)
Add Comment