سوئیڈن کی نومنتخب خاتون وزیراعظم نے تقرری کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا

سٹاک ہوم(تارکین وطن نیوز)سوئیڈن کی نومنتخب خاتون وزیراعظم نے تقرری کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بجٹ پاس نہ ہونے اور حکومت سے اتحادی پارٹی کے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نے استعفیٰ دیا۔

میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹی کے ساتھ چھوڑنے پر مخلوط حکومت کواستعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرناچاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صرف بطور سربراہ سوشل ڈیموکریٹس پر مشتمل اقلیتی حکومت جلد دوبارہ اس عہدے پر منتخب ہونےکی امید ہے۔

یاد رہے کہ سوئیڈش پارلیمنٹ نے چند گھنٹے قبل ہی وزیرخزانہ میگڈیلینا اینڈرسن کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment