سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن میں نئے تعینات ہونیوالے کمرشل اتاشی احسن ریاض چوہدری مالموشہر کے خصوصی دورے پر

پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات کی سویڈن کی منڈیوں میں دستیابی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مالمو (نمائندہ خصوصی) ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کے لئے تعینات ہونے والے نئے کمرشل اتاشی نے پاکستان کی درآمدات کو بڑھانے کے لئے مقامی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

گزشتہ دنوں سویڈش اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد اب احسن ریاض چوہدری مالمو شہر کے دورے پر ہیں جہاں وہ مقامی پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کررہے ہیں،مالمو شہر کی کاروباری شخصیت ظہیرالحسن میتلا سے ملاقات کے دوران پاکستانی خام مال سمیت دیگر مصنوعات کو یورپ کی منڈیوں میں پہنچانے کے حوالے سے معاملہ زیرِغور رہا۔

ظہیرالحسن میتلا کی چائنہ سمیت دیگر ممالک میں قائم فیکٹریوں میں پاکستانی خام ما ل کی رسائی کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی گفت و شنید ہوئی جبکہ میتلا گروپ کے نارڈک ریجن میں جاری پراجیکٹ کے حوالے سے مکمل ڈیمو بھی پیش کیا گیا۔

مذکورہ ملاقات میں پاکستان پروموشن نیٹ ورک کے سربراہ زبیرحسین، کاروباری شخصیت خرم خان اور عدنان شاہ بھی شریک تھے، خرم خان اور عدنان شاہ نےسویڈن سے پاکستان بنک ٹرانسفر میں مشکلات کے حوالے سے احسن ریاض چوہدری کو آگاہ کیا۔

کمرشل اتاشی نے مسائل کے سدباب کے حوالے سے کوششوں کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات کے اختتام پر مقامی ریسٹورنٹ میں ظہیرالحسن میتلا کی جانب سے کمرشل اتاشی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Commercial Attache Ahsan Riaz Chaudhryسفارتخانہ پاکستان برائے سویڈنکمرشل اتاشی احسن ریاض چوہدری
Comments (0)
Add Comment