راچڈیلین فیتھ کمیونٹیز کی بلا تفریق خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑونگا ، میئر کونسلر شکیل احمد

روچڈیل کونسل کے لارڈ میئر کونسلر شکیل احمد کی (سوک پرئیر سروس) کا اہتمام برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار چرچ کی بجائے مسجد میں کیا گیا

روچڈیل (محمد فیاض بشیر) روچڈیل کونسل کے لارڈ میئر کونسلر شکیل احمد کی (سوک پرئیر سروس ) کا اہتمام برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار چرچ کی بجائے مسجد میں کیا گیا،برطانیہ بھر میں کسی کونسل کا میئر منتخب ہونے پر اگلے اتوار کو سوک پریئر سروس کا انعقاد کونسل کے کسی بڑے چرچ میں کیا جاتا ہے۔

راچڈیل بورو کونسل کے میئر کونسلر شکیل احمد کی تجویز پر برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار چرچ کی بجائے راچڈیل کی ہسٹوریکل سنہری مسجد میں راچڈیل کونسل آف مساجد کے تعاون سے جمعۃ المبارک کے دن کیا گیا،راچڈیل ٹاؤن میں بننے والی یہ پہلی مسجد ہے جو1960ء میں تعمیر کی گئی ۔

اس وقت راچڈیل ٹاؤن میں اٹھارہ مساجد ہیں،میئر سوک پرئیر سروس کی میزبانی سنہری مسجد کے چیئر طاہر محمود نے کیسوک دعا کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے نوجوان حافظ اویس نے کیا،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت بھی حافظ اویس کو حاصل ہوئی ،جبکہ نظامت کے فرائض چیف ایگزیکٹو راچڈیل کونسل آف ماجد ندیم میر نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔

میئر کونسلر شکیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ آج میں راچڈیل بورو کونسل کا منتخب میئر ہوںمیں راچڈیلین فیتھ کمیونٹیز کی بلا تفریق خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑونگا اپنے ساتھی کونسلرز و میئر آفس اسٹاف کیساتھ مل کر راچڈیلین کمیونٹیٹز کے ہر مسائل کو حل کروانے کی کوشش کرونگا ۔

میں سنہری مسجد کی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے آج میئر سوک دعا پر ایک خوبصورت تقریب اور پر تکلف اہتمام کیا،اس موقع پر سابق ممبر پارلیمنٹ جیورج گیلووے نے میڈیا سےبات کرتے ہوئےکہا کہ میں میئر راچڈیل کو سوک دعا سنہری مسجد میں رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو کہ راچڈیل کی تاریخی مسجد ہے۔

چیف ایگزیکٹو کونسل آف مساجد ندیم میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میئر آف راچڈیل کا سنہری مسجد میں (میئر سوک پرئیر سروس ) رکھنے پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں جو کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہےمسجد صرف عبادات کے لیے نہیں ہیں، مساجد فیتھ کمیونٹی کے لیے کمیونٹی سینٹرز و اسلامک سینٹرز بھی ہیں، کنسورٹ کونسلر رچیل میسی نے کہا کہ میں میئر کونسلر شکیل احمد سے امید رکھتی ہوں کہ وہ ساری کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلیں گے اور انکے ساتھ میرا پورا تعاون رہے گا۔

میزبان طاہر محمود نے میئر و میئرس ،سابق ممبر پارلیمنٹ ،کونسلرز اور تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انکو خوش آمدید کہا انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ راچڈیل کے میئر کا میئر سوک سروس کا انتخاب سنہری مسجد میں رکھنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے میں میئر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور انکو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آخر میں سنہری مسجد کے امام شیخ وسیم نے میئر راچڈیل اور انکی ٹیم کی کامیابی، راچڈیلین کمیونٹیٹز میں بھائی چارگی و خوشحالی اور صحت و سلامتی کے لیے دعا کیمیئر سوک پرئیر سروس کی تقریب میں سیاسی و سماجی ،کاروباری اور ایشیش ،انگلش اور افریقن کمیونٹیز کی سرکردہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی جس میں سابق ممبر پارلیمنٹ جیورج گیلووے ،سابق میئر زمان احمد،سابق میئر بیلی، افضل شریف،مولانا عبد الحکیم ،امتیاز احمد ماجد نذیر،خالد چوہدری،لالہ جاوید و دیگر شامل تھے۔

Civic Prayer ServiceLord Mayor of Rochdale Council Councilor Shakeel AhmedMayor Councilor Shakeel Ahmedروچڈیل کونسل کے لارڈ میئر کونسلر شکیل احمدسوک پرئیر سروسمیئر کونسلر شکیل احمد
Comments (0)
Add Comment