پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا چوہدری سرور کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

لندن( تارکین وطن نیوز )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ میں گورنر نہیں بننا چاہتا تھا،گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی، پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا، مجھے زبردستی یہ عہدہ دیا گیا،آئندہ الیکشن میں باقاعدہ سیاست میں حصہ لوں گا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمیونٹی کے افراد پاکستانیوں سے زیادہ برطانوی سیاست میں فعال ہورہے ہیں،برطانیہ کی پاکستان کیلئے اوورسیز ایڈ میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے،میں گورنر نہیں بننا چاہتا تھا، مجھے زبردستی یہ عہدہ دیا گیا،آئندہ الیکشن میں باقاعدہ سیاست میں حصہ لوں گا۔ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں جرم کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے جزا و سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا،پاکستان نے کوویڈ کے مسئلہ سے احسن طریقے سے نمٹا ہے،کرپشن کے معاملے پر ہماری پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے،پاکستان میں اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا گیا، عدلیہ اور دیگر اداروں میں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

Comments (0)
Add Comment