حصول پاکستان کے لیے مرحوم چودھری نذیر احمدنے گرانقدر خدمات انجام دیں
مرحوم چودھری نذیر احمد کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی دعا
دبئی (طاہر منیر طاہر) صحافی ، مصنف شاہد نذیر چودھری کے والد محترم چودھری نذیر احمد گزشتہ دن اگوکی سیالکوٹ میں انتقال فرما گئے،اپنے علاقہ میں جانی پہچانی شخصیت اور تحریک پاکستان کے پہلے مجاہد( بچہ قیدی) تھے جنہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا اور انگریز سرکار کے حکم پرجیل میں تشدد کیا گیا۔
پاکستان کے حصول کے لیے ان کی خدمات مثالی ہیں،شاہد نذیر چودھری کے والد محترم چودھری نذیر احمد کے انتقال پر ان کے عزیز و اقا رب، دوستوں ، صحافی برادری اور پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کے صدر طاہر منیر طاہر نے شاہد نذیر چودھری سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحو م چودھری نذیر احمد کے لیے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے۔