8 ستمبر صحافیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر سویڈن میں صحافی برادری کی بیٹھک

اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) صحافی برادری سے یکجہتی کے عالمی دن پر پاکستان پریس کلب اسکینڈے نیویا (پی پی سی ایس )کے وفد نے سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم کا دورہ کیا ، دورے کا مقصد سویڈن میں ورکنگ جرنلسٹس اور صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔

وفد میں زبیرحسین، محمد سرور، راجہ عاطف شہزاد اور عامر خلیل جنجوعہ شامل تھے،پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹ اسکینڈے نیویا (پی ایف یوجےایس) کے صدر جنید نواز چوہدری کی جانب سے صحافی برادری کے لئے مقامی ریسٹورنٹ میں بیٹھک اور پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔صحافیوں کی اس بیٹھک میں سویڈن میں کام کرنےوالے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس موقع پرپی پی سی ایس کے صدر زبیر حسین کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو دنیا صحافیوں کی یکجہتی کا عالمی دن مناتی ہے مگر معلومات کے فقدان کے باعث اووریسز پاکستانی صحافی ایسے تمام عالمی دنوں سے ناواقف ہے جو ان کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لئے اہم ہوتے ہیں، 8 ستمبر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے زبیر حسین کا کہنا تھا کہ یہ دن جمہوریت، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے حق کو برقرار رکھنے میں صحافیوں کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کے لیے وقف ہے۔

یہ دن دنیا بھر میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے، جن میں ان کی حفاظت، سنسرشپ اور آزادی صحافت پر حملے شامل ہیں۔ یہ سچائی اور جوابدہی کے حصول میں صحافیوں کی حمایت اور تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پی ایف یو جے ایس کے صدر جنید نواز چوہدری کے اس موقع پر کہنا تھا کہ اس دور میں جہاں غلط معلومات اور جعلی خبریں پھیل رہی ہیں، صحافیوں کا کام پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ وہ نگران کے طور پر کام کرتے ہیں، اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ بناتے ہیں اور عوام کو درست اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرتے ہیں۔مذکورہ بیٹھک میں سینئیر صحافی کاشف عزیز بھٹہ، زین میاں اورعرفان نیاز چوہدری بھی شامل تھے۔

8 ستمبر صحافیوں سے یکجہتی کے عالمی دنInternational Journalists' Day
Comments (0)
Add Comment