مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) تعلیم بالغاں کو فروغ دینے کے لیے قائم ایکوالٹی سکول سسٹم میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی خدمات کا جشن منانے کے لیے تقریب کا انعقاد ۔ ایکوالٹی سکول سسٹم کے ہیڈ ڈاکٹر شیخو کاکے ،ایڈمینسٹریٹر مانچسٹر برانچ ثاقب ایوب اور سابق لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار کی خصوصی شرکت۔
ہیڈ ایکوالٹی سکول سسٹم ڈاکٹر شیخو کاکے نے کہا کہ ہم ان طالب علموں کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں جنہوں نے سال بھر محنت کر کے تعلیم حاصل کی۔ ان کا کہنا ٹیکنالوجی کے جدید ترین دور میں تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے لیپ ٹاپ کی اشد ضرورت ہے ہم نے طالب علموں کو لیپ ٹاپ بھی دیئے ہیں تاکہ انہیں تعلیم کے حصول میں آسانی ہو۔
ایڈمنسٹریٹر ثاقب ایوب نے کہا کہ جب طالب علم ہم سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر لیں گے تو اسکے بعد وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں گے ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم سکالرز سکول سسٹم کے تحت معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
سابق لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار نے کہا سکالر سکول سسٹم میں بین الثقافتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علم حصول تعلیم کے لیے آتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سکالرسکول سسٹم طالب علموں کو اس قابل بنا رہا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی اور معاشرے میں بہتری لا سکیں ہم انکی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔
ہیلتھ اینڈ سوشل لیکچرار نادیہ عنبرین نے کہا کہ سکالر سکول سسٹم طالب علموں کے لیے اعلیٰ پیکٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں نے کہا کہ سکالر سکول سسٹم میں تعلیم دینے والے لیکچرار اپنی پیشہ ورانہ خدمات انتہائی جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم نے یہاں سے اپنی تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا ۔