پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے ورکرزکنونشن کا انعقاد،شہر یار آفریدی سمیت اہم رہنمائوں کی شرکت

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جیل سے رہائی بارے مسرت ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ورکر کنونشن کا انعقادکیا۔

کنونشن میں سابق وزیر شہر یار آفریدی اور سماجی رابطوں کے متحرک کارکن اظہر مشوانی، سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی ،پاکستان لا فورم تحریک انصاف صنوبر،ممتاز بین الاقوامی اسٹرولوجسٹ آغا بشتی ،برطانیہ کے متحرک راہنما آصف رشید بٹ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

سابق وزیر شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہماری ایسی تربیت کی کہ پچھلے دو برس ہم نے انتہائی ظلم برداشت کیے اگر آپ کے گوش گزار کروں تو رات کو نیند بھی نہ آئے۔انکا مزید کہنا تھا پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس میں حتمی سوچ عمران خان کی ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ہر گھر دہشت گردی کے مقدمے درج ہوئے ہیں، چادر چار دیواری کو پامال کر کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ۔ عمران خان جیل سے خائف نہیں انہوں نے 14ماہ سے یہ ثابت کر دیا ہے، انکو کہنا تھا چادر چار دیواری کو پامال کرنے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر تشویش پائی جاتی ہے، انسانی بنیادی حقوق کی پامالی کو آپ تحفظ نہیں دے سکتے ۔

سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی بارے پاکستان کے ساتھ تارکین وطن بھی جہدوجہد کر رہے ہیں اسی وجہ سے میں یہاں آیا ۔پاکستان لا فورم کی صنوبر نے کہا کہ عمران خان پر تمام کیسز بے بنیاد اور سیاسی و انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ۔انکا مذید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی رہائی کے بعد جلد عمران خان رہا ہو کر ہمارے درمیان موجود ہوں گے ۔

آ صف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ ورکرز کنونشن کے انعقاد کا مقصد قائد عمران خان کو رہا کروانے کے ساتھ جس طرح انسانی بنیادی حقوق کی پامالی ہوئی اس پر آواز اٹھانا اور8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جس پارٹی کو پاکستانی عوام نے انتخابات میں جتایا اسے اسکا حق دیا جائے ۔

رانا عبد الستار ایڈووکیٹ و دیگر شرکاء کنونشن کا کہنا تھا کہ ہمیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے میں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کیونکہ وہ بے گناہ قید ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے ورکر کنونشن کا انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تارکین وطن نے اب سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے حقیقی مربوط تحریک کا جارحانہ آغاز کر دیا ۔

PTI Workers ConvensionPTI-UK-North West Regionپاکستان تحریک انصاف برطانیہپاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجنشہر یار آفریدیورکرزکنونشن
Comments (0)
Add Comment