کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پری آنتھا کمارا کے اہل خانہ کیلئے 1لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)سیالکوٹ میں ایک پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکا کے شہری پری آنتھا کمارا کی یاد اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور سری لنکن عوام کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کے اظہار کے لیے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقامی پاکستان نژاد شہریوں کی جانب سے ایک تعزیتی میموریل کا اہتمام کیا گیا جس میں متوفی کی بیوہ اور بچوں کے لیے لگ بھگ ایک ڈالر کے عطیات و وظائف کا اعلان کیا گیا جن میں سے ابتدائی طور پر سولہ ہزار ڈالر موقع پر ہی سوگوار خاندان کے اکاونٹ میں منتقل کر دیے گئے۔

پیپل ٹو پیپل کمپین کے تحت ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں میزبان عظیم رضوی اور ڈاکٹر رابیعہ رضوی کے علاوہ قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید،پری آنتا کمارا کی بیوہ نلوشی دسیاناکے،سری لنکن ٹیم ایمبسڈر چمندا ہیٹی آراچی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے شریک بانی اور رو چانسلر سید بابر علی شاہ،لمز کے عبوری پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون کے علاوہ کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد اور انٹاریو صوبے کے وزیر برائے ڈیجیٹل گورنمنٹ کلید رشید اور مارکھم شہر کے کونسلر خالد عثمان سمیت سیالکوٹ واقعہ میں متوفی پری آنتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور وزیر اعظم عمران خان نے یکسان طور پر سیالکوٹ واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیر اعظم خود اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہیں بلکہ سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے لیے پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی پر مبنی تعزیتی بیانات اور مرحوم کی بیوہ اور بچوں کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی عطیات کا اعلان اصل پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔

میموریل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لمز کے عبوری پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے کہا کہ پری آنتھا کمارا کی یاد میں سری لنکا کے ایک طالبعلم کو لمز میں چار سالہ انڈر گریڈ ڈگری کے حصول کے لیے ٹیوشن فیس اور رہائش سمیت پر مبنی مکمل سکالرشپ دیا جائے گا۔

تعزیتی اجلاس کے میزبان عظیم رضو ی نے اعلان کیا کہ مرحوم پری آنتھا کمارا کے کسی بھی بچے کی لمز یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے ایک مکمل سکالرشپ دیا جائے گا جسے زینب عظیم گِو پری آنتھا سکالرشپ کا نام دیا جائے گا اور جس کا تمام تر خرچہ ان کے رضوی خاندان کی فاونڈیشن، علی ایجوکیشن اور ہیلتھ فاونڈیشن اٹھائیں گی۔

دونوں وظائف پر چھپن ہزار امریکی ڈالر خرچ آئے گا۔ اس موقع پر عظیم رضوی نے کہا کہ ان کا خاندان اس پیپل ٹو پیپل کمپین کے تحت مرحوم کی بیوہ اور بچوں کو ابتک اور آنے والے دنوں میں موصول ہونے والے عطیات کے برابر اضافی رقم فراہم کرے گا تاکہ سوگوار خاندان کو مستقبل میں کسی قسم کی مالی و معاشی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

میموریل اجلاس سے پری آنتھا کمارا کی بیوہ اور بڑے بیٹے نے بھی خطاب کیا اور اپنے خاندان کی مدد کرنے پر فنڈ ریڈنگ کے منتظمین اور تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مساعی کو انسانیت کو جوڑنے کوشش قرار دیا۔

Comments (0)
Add Comment