مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مسلم لیگ ن اسپین کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں عمران ساجد کی قیادت میں سیاسی و کاروباری وفد نے مسلم لیگ ن برطانیہ ٹریڈ ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے آفس مانچسٹر میں ملاقات کی۔
وفد میں شامل عامر غفور،حسنین قمر اور عثمان قمر شامل تھےجبکہ مقامی کاروباری شخصیات سید فرحت عباس، گلزار یزدانی ،چوہدری عبیداللہ ،چوہدری یاسر یعقوب اور سینئر صحافی میاں عامر علی بھی شامل تھے۔
سیاسی و کاروباری وفد اور مقامی کاروباری شخصیات کے درمیان سیاسی گفتگو و شنید کے علا وہ تجارتی بات چیت میں یورپ اور برطانیہ کے مابین امپورٹ و ایکسپورٹ کرنے پر تبادلہ خیال اور پاکستانی مصنوعات کو یورپ اور برطانیہ میں امپورٹرز و خریداروں سے روابط کو مضبوط بنانے پر حکمت عملی کے اہداف کو جلد عملی جامہ پہنا کر کام شروع کرنا ہوگا۔