ریاست مدینہ کا آئین دنیا کی دستوری تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،مقررین

سٹاک ہوم (عارف کسانہ/نمائندہ خصوصی) ریاست مدینہ کا آئین دنیا کی دستوری تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ دنیا میں فلاحی مملکت کا تصور عملی صورت میں ریاست مدینہ کی صورت میں ظاہر ہوا۔ دور حاضر میں اس تصور کی بنیاد پر ہم ایک پرامن اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب
The Constitution of Medina and the Concept of the Welfare State
کی سٹاک ہوم میں ہونے والی ایک پروقار اور شاندار تقریب میں کیا، منہاج القرآن سٹاک ہوم کی جانب سے اس تقریب کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے،تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس تقریب کے خصوصی مہمان سویڈن اور فن لینڈ کے لئے پاکستان کے سفیر جناب بلال حئی تھے۔

تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے کمرشل قونصلر احسن ریاض چوہدری، یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری حسن بوستان، یوسف سیمیلی صدر اسلامی ثقافتی مرکز سویڈن، اخوت فاؤنڈیشن سویڈن کے نائب صدر عمران کھوکھر، جنرل سیکرٹری ابرار اکبر، کشمیر کونسل کے بلال مصطفیٰ، فیض عالم قادری، بابر شفیع شیخ صدر منہاج القرآن سویڈن، میاں یاسین اعجاز صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن اور سٹاک ہوم میں مختلف مسلم تنظیموں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے "مدینہ کا آئین اور فلاحی ریاست کا تصور” کے حوالے سے کلیدی لیکچر دیا۔ انہوں نے جدید فلاحی ریاستوں کے ساتھ اس کی مطابقت پر زور دیتے ہوئے مدینہ کے تاریخی آئین میں درج حکمرانی، شمولیت اور سماجی بہبود کے لازوال اصولوں کی وضاحت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب بلال حئی، اخوت سویڈن کے صدر اور کالم نگار ڈاکٹر عارف محمود کسانہ، بزم ادب سویڈن کے صدر اور شاعر سہیل صفدر اور صدر کشمیر کونسل سویڈن سردار تیمور عزیز کشمیری نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ان کے شاندار تحقیقی کا پر مبارکباد دی اور کہا انہوں نے ریاست مدینہ کے آئین اور فلاحی ریاست کے تصور کو دور حاضر میں پیش کرکے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ان کے اس کام سے مستقبل میں مزید تحقیقات ہوں گی اور وہ پہلو بھی اجاگر ہوں گے جن پر پہلے کسی نے تحقیقی کام نہیں کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادریریاست مدینہ کا آئینمنہاج القرآن سٹاک ہوم
Comments (0)
Add Comment