پرتگال کے سرکاری ادارہ برائے امیگریشن، مائیگریشن اور ریفیوجیز AIMA کی سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان ملاقات
سرکاری ادارہ AIMA کی ڈائریکٹر کرسٹینا، سفارت خانہ کے افسران اور پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس
کانفرنس میں پاکستان اور پرتگال کے مابین تعلقات کے بارے مثبت بات چیت ہوئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پرتگال کے سرکاری ادارہ برائے امیگریشن، مائیگریشن اور ریفیوجیز AIMA نے سفارت خانہ پاکستان برائے پرتگال کے افسران اور پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی جس میں AIMA کی ڈائریکٹر کرسٹینا، پی ایم ایل این پرتگال کی صدر شمع بٹ، جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس اور AIMA کے سٹاف و افسران نے شرکت کی۔
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کے ڈاکومینٹس اور پاکستان ، پرتگال تعلقات کے بارے بات چیت ہوئی ، کانفرنس میں پاکستانی شہریوں کو قانونی حیثیت کے حصول اور امیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔