سڈنی(تارکین وطن نیوز)سابق آسٹریلوی سینیٹر اور انسانی حقوق کی کارکن لی ریانن نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں لی ریانن نے کشمیریوں کے لیے انصاف یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
Former Australian Senator Lee Rhiannon is one of the many global voices who speak for the HRs of Kashmiri people and who stand up for the Kashmiris’ inalienable right to self-determination. @SMQureshiPTI @FMPublicDiploPK @PakinAustralia #LetKashmirDecide pic.twitter.com/5yhO60FqRB
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) January 2, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 2022 میں کشمیریوں کے لیے انصاف، مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجیوں کے انخلا، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا ہوگا۔
ان کے مطابق اسی صورت میں عالمی لیڈر بھی مودی اور بی جے پی حکومت کے جرائم اور جھوٹ کے خلاف ایکشن لیں گے۔