سویٹزرلینڈ (رپورٹ:عمران مزمل) منہاج القرآن انٹرنیشنل سوٹزرلینڈ کی جانب سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے بابرکت موقع پر منہاج رفقاء کی جانب سے مقامی مسجد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے درینہ ساتھیوں نے شرکت کی۔
اس پرمسرت موقع پرشیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے کیک کاٹا گیا، منہاج القرآن کے رفقاء کی جانب سے اپنے قائد محترم شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد پیش کی گئی اور اللہ کے حضور دعا فرمائی گئی آپ کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوٹزرلینڈ کے جنرل سیکرٹری عمران مزمل نے آپ کی دین اسلام کے لیے لا زوال خدمات کو اجاگر کیا۔ آپ عالم اسلام میں وہ واحد شخصیت جن کی علمی قابلیت کی دنیا معترف ہے ۔
آپ نے جدید سائنسی دور میں اسلام کی حقانیت کو قرآن اور حدیث کی رو سے ثابت کر دکھایا اور دنیا کو بتایا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے۔
آپ علم کا وہ سمندر ہیں جس سے پوری دنیا فیضیاب ہو رہی ہے، پاکستان اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایک ایسا رہنما میسر ہے جس کے علم کی دنیا معترف ہے۔