اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل برطانیہ کے آستانہ عالیہ اولڈہم میں جگر گوشہ رسول سیدہ زاہدہ طیبہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہرہ کے وصال کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد ۔ادارہ نورالاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ۔
سرکردہ سماجی سیاسی کمیونٹی و مذہبی شخصیت سابق امیدوار گریٹر مانچسٹر مئیر چوہدری محمد اسلم کمبوہ،چوہدری خالد محمودہنجرا،چوہد ری محمد امین جٹ،خلیفہ ذیشان علی خان مدنی ،محمد قدیم ،چوہدری محمد اکبر نہاڑی ، نواز علی ، نبیل جاوید،چوہدری محمد عارف پندھیر ،خلیفہ خاص محمد ندیم ارشاد ،حاجی عبد القیوم مدنی ، حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی ، ڈاکٹر شہباز حسین مدنی ، عباس علی مدنی ، امجد حسین و دیگر کی شرکت ۔
حاجی محمد اشفاق وارثی نے سیدہ زاہدہ طیبہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہرہ کی شان میں پتر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی لکھی ہوئی منقبت پیش کرکے حاضرین محفل پر روحانی وجد طاری کر دیا ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے شان سیدہ زاہدہ طیبہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہرہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آقائے کائنات نے فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے اسے راضی کیا اس نے مجھے راضی کیا اور جس نے مجھے راضی کیا اس نے رب ذوالجلال کو راضی کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ حضور کی چال و گفتار میں حضور کے بیٹھنے بات کرنے کے انداز میں اپنے بابا آقائے کائنات میں سب سے زیادہ مشابہ ہیں۔
سابق امیدوار گریٹر مانچسٹر مئیر چوہدری محمد اسلم کمبوہ نے کہاکہ ادارہ نور الاسلام فیصل آباد میں دین کی جو خدمت کر رہا وہ اپنی مثال آپ ہے میں پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو اس کار خیر کے کام کو انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
چوہد ری خالد محمود ہنجرا نے کہا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی ہمیشہ ہی لوگوں کو اکٹھا کرنے میں پیش پیش ہیں ادارہ نور الاسلام میں جو یہ دینی و دنیاوی تعلیم کا کام معاوضہ انجام دے رہے ہیں اپنی مثال آپ ہے اللّٰہ تعالیٰ انکو اسکا اجر عظیم عطا فرمائے آمین ۔
چوہدری محمد اکبر نہاڑی نے کہا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے آستانہ عالیہ پر حضرت فاطمۃ الزہرہ کے وصال کی مناسبت سے روحانی افطار پارٹی کا انعقاد کر کے ہمارے ایمان کو تازگی بخشی ۔پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے پاکستان کی سلامتی و استحکام اور خوشحالی کے ساتھ عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق بارے خصوصی دعاکی ۔
جگر گوشہ رسول حضرت فاطمۃ الزہرہ کے وصال کی مناسبت سے ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل اولڈہم نے روحانی محفل کے انعقاد پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے عالم اقوام کو واضح پیغام دیا کہ ہمارے آقائے کائنات نے بیٹی کے مقام کو افضل و عظیم قرار دیا۔