کراچی کمیونٹی جرمنی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

فرینکفرٹ (رپورٹ:مطیع اللہ) کراچی کمیونٹی جرمنی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

فرینکفرٹ سالباو نڈا میں منعقدہ افطار پارٹی کے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،تلاوت کے فرائض حافظ عبدالرحمن نے ادا کئے۔ تلاوت کے بعد بارگاہ رسالت میں انوار احمد نے نعت رسول مقبولؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام میں فرینکفرٹ گردونواح کے علاوہ دوردراز سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ماہ رمضان المبارک اور روزہ کی فضائل حافظ محمد ممتاز حسین نے بیان فرمائے۔

پروگرام میں اردو کے علاوہ جرمن زبان میں محمد زین نے ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں اور فضائل پر بہت ہی دلنشیں انداز میں بیان کیا جس کو حاضرین نے بہت پسند آیا۔

اس کے بعد نعت رسول مقبول سیدہ میمونہ ہاشمی، ،عمیر احمد اور ننھے اسد احسن نے بارگاہ رسالت میں پیش کی جس کو حاضرین محفل نے خوب سراہا۔

افطار کے وقت حافظ عبدالرحمن کی امامت میں شرکاء نے نماز مغرب باجماعت ادا کی، اس کے بعد حاضرین محفل کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

افطار ڈنرکراچی کمیونٹی جرمنی
Comments (0)
Add Comment