سوئٹزرلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے قدیم ثقافتی ایونٹ’’ کارنیوال‘‘ کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ (رپورٹ:عمران مزمل) عمومی طور پر موسم بہار کا استقبال یورپ کے ایک قدیم ثقافتی ایونٹ کارنیوال سے کیا جاتا ہے جو دنیا کے مختلف معاشروں میں صدیوں سے منایا جا رہا ہے،اس کا آغاز یورپ میں ہوا جو بعد میں دنیا کے مختلف حصوں میں پھیل گیا۔

کارنیوال کی تاریخ کا تعلق قدیم رومیوں اور یونانیوں کی تقریبات سے جڑا ہوا ہے، جہاں موسمِ بہار کے آغاز پر دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے تہوار منائے جاتے تھے۔ بعد میں مسیحیت کے پھیلاؤ کے ساتھ، کارنیوال کو عیسائی کیلنڈر میں شامل کیا گیا اور اسے "لینٹ” (Lent) سے پہلے منایا جانے لگا، جو 40 دنوں کا وہ عرصہ ہوتا ہے جس میں مسیحی روزے اور پرہیز کرتے ہیں۔

کارنیوال عام طور پر رنگا رنگ پریڈز، موسیقی، رقص، منفرد ملبوسات اور مزاحیہ تھیٹر پرفارمنس پر مشتمل ہوتا ہے۔ مختلف ممالک میں اسے مختلف انداز میں منایا جاتا ہے،سوئٹزر لینڈ میں کارنیوال میں مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں سیاسی اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ تاریخ، کھیلوں، ایجادات کو دکھایا جاتا ہے۔ آج، کارنیوال نہ صرف مذہبی بلکہ ثقافتی اور سیاحتی تقریب بن چکا ہے، جس میں دنیا بھر کے لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ یہ رنگا رنگ تہوار انسانوں کے اظہارِ آزادی، خوشی اور تخلیقی صلاحیتوں کی علامت ہے۔

یہ ایونٹ منفرد موسیقی کے آلات، تخلیقی صلاحیتوں اور خیالات، اور اعلیٰ درجے کی فنی پرفارمنس کو یکجا کرتا ہے۔ یہاں سماجی و سیاسی موضوعات، کہانیاں اور موجودہ حالات کو ایک مخصوص بازل انداز میں پیش کیا جاتا ہے: فخر کے ساتھ، تیز و تند مزاح اور کاٹ دار طنز کے ذریعے۔

Carnivalسوئٹزرلینڈکارنیوال
Comments (0)
Add Comment