ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل برطانیہ کے خلیفہ الحاج کامران رمضان مدنی کی جانب سے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل برطانیہ کے خلیفہ الحاج کامران رمضان مدنی کی جانب سے عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے اعزاز میں برطانیہ و یورپ کے تبلیغی و اصلاحی دورہ کے بعد واپس پاکستان روانگی سے قبل الوداعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں خلفا، مریدین ،قریبی رفقاء و دوست احباب نے شرکت کی ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ دورہ برطانیہ و یورپ کے دوران انہوں نے نوجوان نسل و امت مسلمہ کو قرآن کریم کی تعلیمات اور آقائے کائنات کی سنت پر عمل کرنے کا درس دیا انکا مذید کہنا تھا کہ آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے عالم کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے آپ صلحم نے زندگی بھر امن محبت باہمی اتحاد و اتفاق اور انسانیت کا درس دیا کبھی بھی کسی کے لیے برا نہ سوچا اور نہ ہی کسی کو بددعا دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج نفسہ نفسی کے دور میں ہم آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے کو بھول گئے ہیں اسی لیے ہم مسائل کا شکار ہیں ہمارے اندر دوسرے مسلک کے اہل ایمان کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق نہیں غیر مذہب تو دور کی بات اگر آہنی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں تو پھر ہمیں آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنا ہو گا یہی ہمارے نفسیاتی ، روحانی و جسمانی مسائل کا واحد حل ہے۔

بحیثیت ایک مذہبی پیش روا میں نے ہمیشہ امن بھائی چارے اور باہمی اتحاد و اتفاق رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کا درس دیا ہے جب یہ چیز ہمارے اندر پیدا ہو جائے گی تو باقی کام خود بخود سنور جائیں گے ۔

انہوں نے برطانیہ اور یورپ بھر میں اپنے خلفاء ، مریدین ، محبین و متوسلین، قریبی رفقا اور دوست احباب کا دلی کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے برطانیہ و یورپ قیام کے دوران ان سے محبت و عقیدت کا والہانہ اظہار کیا ،انہوں نے پاکستان کی سلامتی خوشحالی استحکام کے ساتھ فلسطین کشمیر و دیگر مظلوم قوموں کی آزادی،بیماروں کی شفایابی ، پریشان حالوں کی مشکلات کے حل اور دیگر مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے خصوصی دعا کی۔

ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل برطانیہالحاج کامران رمضان مدنیپیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
Comments (0)
Add Comment