مذہبی رہنما سید علی جیلانی نے نماز عید پڑھائی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا فرمائی
لوزرن (عمران مزمل سے) دنیا بھر کی طرح سویٹزرلینڈ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہےپاک سوئس سوسائٹی کی جانب سے لوزرن شہر میں عید الفطر کا بہت بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔
نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مذہبی رہنما سید علی جیلانی نے نماز عید پڑھائی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا فرمائی،عید الفطر کے بابرکت موقع پر عیسائی ڈاکٹر نکولس نے اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔

ڈاکٹر نکولس کا کہنا تھا میں کافی عرصے سے اسلام کا مطالعہ کر رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں اسلام وہ واحد مذہب ہےجو امن، انسانیت، انصاف اور لوگوں کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے۔،ڈاکٹر نکولس نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر نماز عید ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے کے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
پاک سوئس سوسائٹی کے منتظمین کا کہنا تھا آج ہم اپنے مقصد میں سرخرو ہو گئے ہیں ،ہمارا مقصد اپنے آنے والی نئی جنریشن کو دین اسلام اور اسلامی مذہبی تہواروں کو عملی طور پر دیکھانا تھا کیسے ہم اپنے مذہبی تہوار مناتے ہیں۔
آج جس تعداد میں ہمارے بچوں نے شرکت کی اس کو دیکھتے ہوے ہمیں یقین ہیں ہمارے بچے اس پلیٹ فارم کو آگے لے کر چلیں گئے عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے لذیز کھانے بھی پیش کیے گئے۔