تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام انوارِ مدینہ مسجد ڈبلن میں روحانی محفل کا انعقاد

ڈبلن آئرلینڈ(وسیم بٹ)تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام انوار مدینہ مسجد ڈبلن میں شب معراج کے سلسلہ میں ایک پرنور اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ دیگر فرزندان اسلام اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جب کہ اس محفل میں برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے تحریک منہاج القرآن لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی مہمان خصوصی تھے، انوارِ مدینہ مسجد کے امام و خطیب علامہ امام جمیل نے معزز مہمان علامہ محمد صادق قریشی کو خوش آمدید کہا جب کہ نظامت کے فرائض علامہ محمد عدیل نے ادا کیے، محفل کا آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے ہوا، ثناء خوان مصطفیؐ میں ڈاکٹر گلزار احمد،سید سجاد شاہ گیلانی ،رضوان احمد طور،محمد اسلم اور علی بٹ قادری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جس سے محفل پر کیف و سرور چھا گیا۔

بچوں میں محمد ہادی نے شب معراج کی فضیلت اور اس میں کی جانے والی عبادات پر مختصر روشنی ڈالی علامہ محمد صادق قریشی نے واقعہ معراج کی فضیلت و اہمیت اور مقام مصطفیؐ پر نہایت مدلل اور ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج کی رات اللہ تعالی نے حضور نبی اکرمؐ کو اپنی ذات ،صفات ،افعال ،اسماء ،ظاہر اور باطن میں ایسا مظہر اتم بنا دیا کہ بس معبود اور عبد کا فرق باقی رہا حضور عبد رہے اور وہ معبود رہا خالق ومخلوق کے فرق کو باقی رکھا اور باقی سارے فرق مٹا دیئے ۔

آپ نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی ذات امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز و محور اور حقیقی اساس ہے امت مسلمہ کی بقاء سلامتی اور ترقی کا راز ہی اس امر میں منحصرہے آج اگر ہم اپنی عظمت رفتہ کا وقار پھر سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عشق رسولؐ اپنے دلوں میں بسا نا ہوگا ۔ہمیں اسلام کو سٹڈی کرنا ہوگا ۔

سائنٹیفکلی، پریکٹیکل اور اموشنلی حضور نبی اکرمﷺ کی معراج ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہم ہر وقت بلندی کی طرف گامزن رہے ہر آنے والے دن کو پہلے سے بہتر گزارے حضور نبی اکرمﷺ کو ہی اپنا رول ماڈل بنائیں ان کے اسواء کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اور یہی منہاج القرآن کا پیغام ہے۔

آخر میں تمام عاشقانِمصطفیٰؐ نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا تمام امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment