کنزویٹو پارٹی کاریڈنگ بارو سے کونسلر نامزد کرنا میرے لئے اعزاز ہے،پاکستان نژاد سعدیہ سادات

لندن(تارکین وطن نیوز) لندن کے نواحی علاقہ ریڈنگ بارو کی کیورشم وارڈ میں پہلی ایشیائی خاتون کو آئندہ مئی میں ہونے والے لوکل باڈیز الیکشن میں کنزویٹو پارٹی نے کونسلر کیلئے امیدوار نامزد کردیا ۔

پاکستان کے شہر اسلام آباد سے 2007میں برطانیہ ہجرت کرنے والی سعدیہ سادات پہلی ایشیائی خاتون ہیں جنہیں ریڈنگ بارو کی کیورشم وارڈ کے لیے کونسلر کی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

NUSTسے اعلیٰ تعلیم یافتہ سعدیہ آئی ٹی کے شعبہ میں ملٹی نیشنل کمپنی سے وابستہ ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے امیگرینٹ ہوتے ہوئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایسےوارڈ میں امیدوار بنایا گیا ہے جہاں پر ایشیائی کمیونٹی کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی سپورٹ اور حوصلہ کی بدولت اس مقام پہنچی ہوں اور کوشش کروں گی کہ کامیاب ہو کر کمیونٹی کے مسائل حل کروں ۔

Comments (0)
Add Comment