کورونا وبا کے دوران پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بے مثال خدمات سر انجام دیں، مئیر عاصم رشید

مانچسٹر سے ملحقہ ٹائون راچڈیل میں پاکستانی نژاد مئیر عاصم رشید کی جانب سے کیسل میری کمیونٹی ہال میں مئیرل ایوارڈز تقریب کا انعقاد

راچڈیل(وسیم چودھری)مانچسٹر سے ملحقہ ٹا ئو ن راچڈیل میں پاکستانی نژاد مئیر عاصم رشید نے کیسل میری کمیونٹی ہال میں مئیرل ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا، تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا جس کے بعد پاکستانی کا قومی ترا نہ پیش کیا گیا، یوم پاکستان کی مناسبت سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

تقریب راچڈیل کونسل کے کونسلرز ، مانچسٹر، راچڈیل اور دیگر شہروں سے پاکستانی و لوکل کمیونٹی کے افراد کو کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ ، کر ونا وائرس کے دوران رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے پر خصوصی مئیریل ایوارڈز ، تعریفی اسناد پیش کیں۔

تقریب میں گلو کار وارث بیگ، سابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، بیرسٹر شہزادہ حیات ، غلام رسول شہزاد ، مقدس مجید ،چیئر مین راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن، عاصم اعتزاز، سید مسعود بخاری، پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ ، چودھری خالد ،سابق ڈپٹی مئیر شیخ محمد یوسف،محبوب الٰہی بٹ ، استاد محمد صفدر، چودھری خالد لطیف، چودھری نصیر ساہیوالی، سمیت دیگر افراد کو خصوصی شیلڈ ز اور تعریفی اسناد دی گئیں ۔

مئیر راچڈیل عاصم رشید، مسز عاصم رشید ، چودھری غلام رسول شہزاد، آصف بٹ ، علی عون سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان تاریخی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیں پہچان دی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات لازوال ہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے کر بہترین مثالیں قائم کیں ، مئیریل ایوارڈز اور تعریفی اسناد دینے کا مقصد انکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہنا ایک مثبت قدم ہے ۔

تقریب میں قائمقام ویلفیئر اتاشی مانچسٹر قونصلیٹ فرحت حیدر ، بزنس مین زا ہد اقبال، محمود الحسن، میاں محمود، کونسلر فیصل رانا ، کونسلر وزیر شاہ، صفیر آحمد ، ثاقب اسماعیل، کامران مجید سمیت دیگر نے شرکت کی اور یوم پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment