بلیک برن میں پاکستانی کمیونٹی نے انڈین پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلا دی

بھارت میں پیغمبر اسلام کی شان میں کی جانیوالی گستاخی کیخلاف یورپ بھر میں احتجاج جاری

بلیک برن(غلام عباس ساغر)جیسا کہ دنیا بھر کے مسلمان بھارتی سیاسی رہنمائوںکی طرف سے پیغمبر اسلام کی شان میں کی جانے والی گستاخی پر سخت غصے میں ہیں ایسے یورپ میں بسنے والے مسلمان بھی احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور اس گستاخی کیخلاف انٹرنیشنل پلیٹ فارمز کو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی بلیک برن نے انڈیا کی اشیاء استعمال کرنے سے گریز کرنے کی مہم چلا دی۔

اسی طرح پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل نے تمام پاکستانیوں کو انڈین پراڈکٹ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ احتجاج میں لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پیارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے اور اسلام ا ور پیغمبر اسلام کیلئے جان دینے کو بھی تیار ہیں اور اسے فرض سمجھتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment