سینما سائن ورلڈ نے فلم ’’دی لیڈی آف ہیون‘‘ کی نمائش منسوخ کر دی

بلیک برن(غلام عباس ساغر)سینما سائن ورلڈ نے فلم ’’دی لیڈی آف ہیون‘‘ کی نمائش منسوخ کر دی ،اس فلم کی وجہ سے کچھ سینما گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور انہیں مسلم کونسل نے ’’توہین آمیز‘‘ قرار دیا ہے۔

سنیما چین نے کہا کہ اس نے ’’دی لیڈی آف ہیون‘‘ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جسے دو ہفتے پہلے ریلیز کیا گیا تھا، سینما چین کا کہنا تھا ہمارے عملے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے
120,000 سے زیادہ لوگوں نے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں فلم کو ’’فرقہ پرست‘‘قرار دیا گیا ہے اور اسے برطانیہ کے تمام سینما گھروں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بریڈ فورڈ، لیڈز، شیفیلڈ، بولٹن، بلیک برن اور برمنگھم میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے ۔بلآخر فرقہ واریت کی یہ ہوا روک دی گئی اور مسلمان طبقوں نے اس اقدام کو قابل قدر قرار دیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment