قوم اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں،علامہ مفتی محمد زبیر تبسم

ناروے کے مشہور اسلامی اسکالر علامہ مفتی محمد زبیر تبسم کا دورہ ویانا،مسجد المدینہ میں نماز جمعہ پڑھائی

علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے تفصیلاً حضور اکرمؐ کی سیرت بیان کی،پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

ویانا (اکرم باجوہ) ناروے کے مشہور اسلامی اسکالر الکرم فرینڈز یورپ کے جنرل سیکرٹری علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے اپنے ویانا کے ایک روزہ دورے کے دوران نور اسلامک سنٹر ویانا ،ادارالمصطفیٰ سنٹر ویانا اور مسجد المدینہ ویانا کا وزٹ کیا ۔علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے نماز جمعہ مسجد المدینہ میں پڑھائی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔

علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے نماز جمعہ کے خطاب میں کہا کہ خدا فرماتے ہیں کہ جہاں میرا ذکر ہوگا وہاں آ پ کا ذکر ہوگا، جہاں میری ثناء خوانی ہوگی وہاں آقا کی نعت خوانی ہوگی ،جہاں میری یاد ہوگی وہاں تیری یاد ہوگی اور آقا کی ثناء خوانی اصلی عبادت ہے ۔

پورا قرآن الحمد سے لے کر والناس تک نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گلدستہ ہے ۔کہیں سرکار کے چہرہ کا ذکر ہے اور فرمایا محبوب تو ہماری نگاہوں میں بستا ہے انہوں نے مذید بڑی تفصیل سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت بیان کی ۔

علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دعا میں امت مسلمہ اور فلسطین اور کشمیری عوام کے لیے خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں ۔

آخر میں علامہ محمد زبیر تبسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے اسکی ہم حفاظت کریں گے اور وطن پاکستان اللہ پاک کا ایک انعام ہے اور یہ واحد ملک پاکستان ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا۔

اس وقت تقاضہ یہ ہے کہ پوری قوم اپنے اختلافات بھلا کر یک جان ہوکر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں تاکہ پاکستان ایک عظیم الشان مقام حاصل کرے ۔

Comments (0)
Add Comment