پاکستان نے اپوسٹیل کنونشن کی توثیق کا عمل مکمل کر لیا ،سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر

سفارت خانہ پاکستان ویانا میں سفیر آفتاب احمد کھوکھر کی جانب سے ماہانہ ای کچہری کا انعقاد

کمیونٹی کو پاسپورٹ ایمنسٹی اسکیم 2022، آسٹریا کے وزیر داخلہ سے ملاقات اور دیگر قونصلر امور سے آگاہ کیا

ویانا(اکرم باجوہ)سفارت خانہ پاکستان ویانا میں سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے ماہانہ ای کچہری کا انعقاد کیا۔

سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے سفارت خانے کے آؤٹ ریچ کے ایک حصے کے طور پر آج پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک مصروفیت کا انعقاد کیا۔سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے کمیونٹی کو پاسپورٹ ایمنسٹی اسکیم 2022، پاکستان کی طرف سے اپوسٹیل کنونشن کی توثیق آسٹریا کے وزیر داخلہ سے ملاقات اور دیگر قونصلر امور سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے دوہرے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے ایک دفعہ کی رعایت دی تھی۔ ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپوسٹیل کنونشن کی توثیق کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

اس سے آسٹریا اور سلواکیہ کے سفارت خانوں سے پروسیسنگ کے وقت اور تصدیق کی ضروریات میں کمی آئے گی۔سفیر کھوکھر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے آسٹریا کے وزیر داخلہ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اٹھائے ہیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے کمیونٹی ممبران کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ باقی پاکستانی کمیونٹی کو ایمنسٹی سکیم اور کنونشن کے بارے میں آگاہ کریں۔

Comments (0)
Add Comment