آسٹریا بھر میں اس مرتبہ بھی عید الاضحی کی دوعیدیں منائی جائیں گی

نمازِعید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوگا

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا بھر میں اس مرتبہ بھی عید الاضحی کی دو عیدیں منائی جائیں گی، نمازِعید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا اور مرکزی اسلامک سنٹر ویانا نے عید الاضحی سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور یورپ بھر کے ساتھ9 جولائی بروز ہفتہ منانے کے اعلانات کررکھے ہیں۔

اہل تشیع کمیونٹی مرکزی ایرانی امام بارگاہ علی مسجد ویانا اور دعوت اسلامی مسجد فیضان مدینہ ویانا نے 10 جولائی بروز اتوار عید الاضحی منانے کے اعلانات کررکھے ہیں ۔آسٹریا بھر میں پاکستانی اور مختلف ممالک کی مساجد کی انتظامیہ نے اپنی اپنی مساجد میں 9 جولائی بروز ہفتہ کو عید الاضحی کی نمازوں کے مختلف اوقات کے اعلانات کردئیے ہیں ۔

1۔مرکزی اسلامک سنٹر 21 ڈسٹرکٹ ویانا پہلی نماز عربی زبان میں خطبہ 6:00 بجے اور دوسری نماز 7:30 بجے جرمن زبان میں خطبہ دیا جائے گا ۔

2۔مسجد المدینہ 21 ڈسٹرکٹ ویانا پہلی نماز 7:00 بجے دوسری 8:00 بجے اور تیسری نماز 9:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

3۔اداراالمصطفیٰ سنٹر ویانا پہلی نماز 7:30 بجے اور دوسری نماز 9:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

4۔نور اسلامک سنٹر ویانا پہلی نماز 7:00 بجے اور دوسری نماز 8:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

5۔منہاج القرآن سنٹر ویانا پہلی نماز 8:00 بجے اور دوسری نماز 9:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

6۔پاکستانی مسجد سالزبرگ پہلی نماز 7:00 بجے اور دوسری نماز 8:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

7۔مسجد البلال ویانا ایک ہی نماز 9:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

8۔ مسجد ابراہیم ویانا میں ایک ہی نماز 7:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

9۔پاک کمیونٹی لنز ایک ہی نماز 8:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

10۔ملی گروش مسجد سالز برگ ایک ہی نماز 8:00 بجے ادا کی جائے گی ۔

11۔ (نوٹ)مرکزی ایرانی امام بارگاہ علی مسجد ویانا اور مرکز دعوتِ اسلامی مسجد فیضانِ مدینہ ویانا نے 10 جولائی بروز اتوار کو عید الاضحی منانے کے اعلانات کر رکھے ہیں ۔دعوت اسلامی مسجد فیضانِ مدینہ ویانا نے 10 جولائی بروز اتوار صبح 7:00 بجے عید الضحیٰ کا اعلان کردیا ہے ۔

اداراالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے نمائندہ ویانا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک ہی دن عیدیں اور دوسرے مذہبی تہوار منانے پر زرو دیا اورعید الاضحی کے مبارک دن پر اپنا پیغام پاکستانی کمیونٹی کو دیا ۔

Comments (0)
Add Comment