جمہوریت کے دشمنوں نے5جولائی کوشب خون مار کر پاکستان کونا قابل تلافی نقصان پہنچایا،پی پی پی برطانیہ

برمنگھم(تارکین وطن نیوز)5جولائی کو جمہوریت کے دشمنوں نے شب خون مار کر پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا،جس کا خمیازہ آج بھی پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پی وائی او برطانیہ کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کے خاتمے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے لیے برمنگھم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔

اس تقریب میں پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری،سیکرٹری جنرل اظہر براٹلوی سمیت پی پی پی مڈ لینڈ اور برمنگھم کے عہدیداروں،پی وائی او کے رہنماؤں اور جیالوں نے شرکت کی۔

5جولائی 1977 کو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کو پاکستان کے مسائل کی وجہ قرار دیتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آمری ٹولہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کردیا۔

محسن باری،اظہر براٹلوی ،نوید اکرم ایڈووکیٹ ، یاسر بلال ،چوہدری شاہنواز،چوہدری شبیر ،احتشام کیانی ،چوہدری آفتاب ،نائب مغل ،چوہدری کامران ،ارشاد عزیز،انجم جرال،ڈاکٹر نگہت اوردیگررہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ پی پی پی ہی جمہوریت کی امین جماعت ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں دنیا بھر میں پاکستان کے وقار اور امیج کو بلند کیا لیکن انکی شہادت سے پاکستان ایک بار پھر پچھلی صفوں میں چلا گیا ہے۔

اس موقع پر بھٹو ازم کی تکمیل کا عزم دھراتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا گیا۔

Comments (0)
Add Comment