برطانیہ:پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی الیکشن کےسلسلہ میں تیاریاں زورو شور سے جاری

لندن(تارکین وطن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی سلسلہ میں پارٹی کے صدر کے امیدوار برائے پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ ملک ثاقب اعوان نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بڑے پروگرام کا اہتمام کیا ۔

پروگرام ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا جس میں ایسٹ آف انگلینڈ سے کارکنوں اور ووٹر زکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک ثاقب اعوان اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

پروگرام میں ملک ثاقب اعوان کے علاوہ مرزا اخلاق ، رفاقت حسین شاہ ، احسن شاہ ، عرفان مہر ، طاہر حمید ستی ، راجہ راشد عباسی ، ملک آفتاب ، راجہ سیم ، عامر حسین ، نقاش بھٹی ، ملک اویس ، ملک عبید اللہ ، ملک عادل ایڈووکیٹ ، چودھری دل پذیر صدارتی مشیر صدر آزادکشمیر ، توقیر ستی اور دیگر نے شرکت کی اور ملک ثاقب اور انکے پینل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو آگے لائیں گے اور ان سے اوورسیز اور پاکستان کی خدمت کروائیں گے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر پی ٹی آئی یو کے رانا عبدالستار تھے جن کا کہنا تھا ملک ثاقب اعوان اور ان کا پینل حقیقی طور پر عمران خان کے مشن کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔ اوورسیز کمیونٹی میں جو بھی ووٹرز ہیں ان کو سپورٹ کریں اور جتوائیں ۔

Comments (0)
Add Comment