مانچسٹر(وسیم چودھری)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ و منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
دورہ برطانیہ میں مختلف شہروں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبران و عہدیداران سے ملاقاتیں کررہے ہیں،اسی سلسلے میں انہوں نے مانچسٹر آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے ممبران و عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عامر خواجہ نے انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی اور برطانیہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور یوکے پی سی سی آئی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری بھی موجود تھے، ڈاکٹر طاہر القادری نے مانچسٹر میں بہترین انتظامات کرنے اور شیلڈ پیش کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔