بلیک برن میں کبڈی اور ٹینٹ پیگنگ فیسٹیول کا انعقاد،برطانیہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت

بلیک برن (غلام عباس ساغر) بلیک برن میں کبڈی میلہ (فیسٹیول) تین سال بعد واپس آیا اور پلیزنگٹن پلیئنگ فیلڈز میں دن بھر منعقد ہوا۔

گھڑسواروں کو ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے دیکھنے کیلئے ملک بھر سے ہزاروں افراد نکل آئے۔

تقریب میں متعدد مقامی اور قومی کلبوں کےگھڑ سواروں نے حصہ لیا۔ ہر کلب نے اپنے اپنے کلب کے رنگوں میں ملبوس پگڑیوں کے ساتھ ایک عظیم الشان داخلہ بنایا جس میں حامی ڈھول کے ساتھ شامل ہوئے۔

بعد ازاں والی بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بھی لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

جیسے ہی دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوا،کبڈی کے کھلاڑیوں نے مرکز کا رخ کیا۔

اس دن کے مہمانوں میں بلیک برن کے میئر ود ڈارون کونسلر سلیمان کھونٹ بھی شامل تھے جنہوں نے تقریب کے اسپانسرز اور مہمانوں کے ساتھ اسٹیجنگ ایریا سے کبڈی دیکھنے کے لیے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment