ویانا:پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے زیراہتمام عاشورہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس کا انعقاد

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام عاشورہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی سے آئے ہوئے مولانا زندہ حسین کلیال اپنے موضوع مقام اہلبیت پر بیان کر رہے ہیں۔ مرد ، خواتین اور بچوں سمیت بھاری تعداد میں شرکت کی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام عاشورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس اعزا منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں مقامی زاکرین جن میں ناد علی ،فہد نقوی، رمیض رضوی اور اٹلی سے آئے ہوئے مولانا زندہ حسین کلیال ذکر اہلبیت علیہ السلام اپنے موضوع مقام اہلبیت پر روزانہ رات 9 بجے بیان کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ واحد ہے اس جہاں کو اپنے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکی محبت میں خلق کیا اور اللہ نے اہلبیت اطہار سے نجاست کو دور رکھا اور کہا کہ جنت میں عورتوں کی سردار میری بیٹی فاطمہ السلام اللہ علیہا ہے اور میرا بھائی علی جنت اور دوزخ کو تقسیم کرنے والا ہیں۔

میرے نواسے امام حسن اور امام حسین نوجوانان جنت کے سردار ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ جو میرے اہل بیت سے محبت رکھتا ہے تو بھی پیار کر اور جو میرے اہل بیت سے بغض رکھے تو بھی اس سےدشمنی رکھ۔

مولانا زندہ حسین کلیال نے مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے اپنے 6 ماہ کے شہزادے علی اصغر کے لیے یزیدی لشکر سے پانی مانگا لیکن ظالموں نے پانی کی بجائے تیر مار کر معصوم بچے کو شہید کر دیا۔

مجلس اعزا کے اختتام پر جھولا علی اصغر برآمد کیا گیا ، ماتم داری کی گئ اور لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا ۔

صدر محمد عباس بلتی، ممبر سپریم کونسل غالب حسین سید،سید مظاہر رضوی، سید افتخار نقوی، شیخ تقی، شہباز رضوی، فنانس سیکرٹری احسن رضا، سیکرٹری انفارمیشن غلام حسین نقوی ودیگر مومنین ؤ مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

آ خر میں مولانا زندہ حسین کلیال نے اجتماعی دعا میں امت مسلمہ اور پاکستان اور حاضرین مجلس کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

Comments (0)
Add Comment