ادارالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سالانہ ذکر نعت محفل کا اہتمام

ویانا(اکرم باجوہ)ادارالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سالانہ ذکر نعت محفل کا اہتمام ادارالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر سرپرستی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

ذکر نعت محفل کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاجی اکبر علی ،خلدعباس،حاجی محمد یونس ،مقصود احمد مغل ،سید اظہر شاہ و دیگر نے حاصل کی ۔

سید عبدالرحمان شاہ نے واقعہ کربلا بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے خاندان کی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے نانا کا دین بچا لیا ۔

ادارالمصطفیٰ سنٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی اور منہاج القرآن آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے بھی شہدائے کربلا پر بڑی تفصیل سے بیان فرمایا ۔

ذکر محفل کے اختتام پر حاجی اکبر علی نے حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر درودو سلام پیش کیا ۔

پرفیسر اظہر عباس سیالوی نے اجتماعی دعا میں امت مسلمہ ، شہدائے کربلا اور حاضرین محفل اور پاکستان کشمیر کے لیے دعا کی ۔نماز مغرب کے بعد مہمانوں کو لنگر حسینی پیش کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment