سفارت خانہ پاکستان ویانا میں پاکستان کے75 ویں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی تقریب

قائم مقام سفیرپاکستان عدیل احمد خان آفریدی نے صدر اور قونصلر عامر سعید نے وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا

کمیونٹی کی بڑی تعداد نے یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا

ویانا(اکرم باجوہ) سفارت خانہ پاکستان ویانا پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام قائم مقام سفیرِ پاکستان ڈپٹی ہیڈ آف مشن عدیل احمد خان آفریدی کی زیر سرپرستی انعقاد کیاگیا جس میں آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی سالگرہ میں شرکت کرکے دیار غیر میں پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض تھرڈ سیکرٹری حسن عباس نے ادا کرتے ہوئے حاضرین شرکاء کو 75 ویں یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ،تقریب کا آغاز منظور ریاض بٹ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد پرچم کشائی کی رسم قائم مقام سفیرِ پاکستان عدیل احمد خان آفریدی نے قومی پرچم لہرا کر ادا کی، قومی سبز ہلالی پرچم ہوا میں بلند ہوا تو پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور حاضرین شرکاء نے تالیاں بجا کر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا۔

75ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کا قوم کے نام پیغام قائم مقام سفیرِ پاکستان عدیل احمد خان آفریدی نے پڑھ کر سنایا اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کا 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام قونصلر عامر سعید نے پڑھ کر سنایا گیا ۔

قائم مقام سفیرِ پاکستان عدیل احمد خان آفریدی نے کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین شرکاء کو پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ پاکستان کے بانیوں کی شاندار جدوجہد اور قائداعظم کی دور اندیشی اور مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان کو ایک جمہوری ترقی پسند اور ترقی پسند اسلامی ملک کے طور پر تعمیر کرنے کے لیے قائداعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اپنے عوام اور مسلح افواج کے عزم اور لچک کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دینے میں اس کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا اور کشمیری قوم کو اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔تقریب کے ا ختتام پر قائم مقام سفیرِ پاکستان عدیل احمد خان آفریدی نے حاضرین شرکاء اور سفارت خانہ پاکستان سٹاف کے ساتھ مل پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا کیک کاٹتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

Comments (0)
Add Comment