پاکستان کا 75واں یوم آزادی برطانیہ بھر میں بھی قومی جزبے کےساتھ منایا گیا

بلیک برن(غلام عباس ساغر)پاکستان کا 75واں یوم آزادی پاکستان کی طرح دیار غیر میں بھی قومی جزبے کا ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے انگلینڈ میں تقریبات ریلیز اور اجتماعات کا انتظام کیا گیا۔

لندن ،مانچسٹر ،برمنگھم ،برڈ فورڈ ،بلیک برن ،لیڈز ،بولٹن اور جہاں جہاں پاکستانی کمیونٹی موجود ہے وہاں لوگ گھروں سے نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

مختلف جگہوں پر بچوں کی تفریح اور ضیافت کا بھی بندو بست کیا گیا،انگلینڈ اسمبلی کے اراکین نے بھی پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی مبارکباد دی۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا وہ جہاں بھی رہیں انکے دل پاکستان میں دھڑکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment