ملائشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کی جانب سے صحافیو ں کے اعزاز میں ظہرانہ

پاکستان سے ملائشیا آنے والا ہرفرد پاکستان کا سفیر ہوتا ہے،ہائی کمشنر آمنہ بلوچ

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کی طرف سے پاکستان سے آئے مہمان صحافیوں رانامحمدعثمان،فاروق ملک اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے صدر اراکین جاویدالرحمان،سینئرنائب صدرعرفان سیفی،انفارمیشن سیکرٹری ملک واجد،سیکرٹری جنرل اویس تاج، فاروق ڈوگر،ضیاءالرحمان،محمد وقارخان،سیدخرم عباس شیرازی اور شاہزیب شاہ جی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔

کھانے کے بعد ملکی حالات کے علاوہ ملائشیا میں پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نے کہا کہ پاکستان سے ملائشیا آنے والا ہرفرد پاکستان کا سفیر ہوتا ہے اور پاکستان کی عزت کا محافظ ہوتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم سمیت ہمہ وقت ملائشیا میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف رہتیں ہیں حال ہی میں انہوں نے مختلف جیلوں کا دورہ کیا اور وہاں بند پاکستانیوں سے ملاقات کی پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے بتایا کہ کرونا کے دوران ہائی کمیشن نے ملائشین حکومت کے تعاون سے 400 سے زائدپاکستانی قیدیوں کو رہائی دلوا کر پاکستان واپس بھجوایا، انہوں نے ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پہ آواز اٹھانے پر صحافیوں کے کردار کو بھی سراہا۔

Comments (0)
Add Comment