تقریب میں 500 سے زائد خاندانوں نے شرکت کی، کھانے پینے اور جیولری کے سٹال بھی لگائے گئے
اگلے سال اس سے بھی بڑا اور بہتر ایونٹ لے کر آئیں گے،ارم خان
ہیلسنکی(نمائندہ خصوصی)فن لینڈ کی رہائشی محترمہ ارم خان ایک سماجی شخصیت اور PIF گروپ فن لینڈ کی بانی ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی آزادی کے جشن کے سلسلے میں فن لینڈ کے دارالحکومت میں عمران سلیم کے ساتھ مل کر ہیلسنکی میں فیملی بسنت میلہ کا انعقاد کیا۔
تقریب میں 500 سے زائد خاندانوں نے شرکت کی، کھانے پینے کے سٹالز اور جیولری کے سٹال بھی لگائے گئے۔
خاص طور پر بچوں اور خواتین نے ہیلسنکی میں اس طرح کے پہلے بڑے ایونٹ میں شرکت کرکے پتنگ بازی اور بسنت سے لطف اندوز ہوئے۔
اتنا اچھا ایونٹ کروانے پرکمیونٹی کی جانب سے فیسٹیول کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر محترمہ ارم خان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے سال اس سے بھی بڑا اور بہتر ایونٹ لے کر آئیں گی۔