لندن میں برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

لندن(نمائندہ خصوصی)لندن میں برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم کی طرف سے جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر پارلیمنٹ،ممبر لندن اسمبلی کونسلر سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،انہوں نے آزادی کا کیک بھی کاٹا اور ملی نغموں سے محظوظ بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد فارس گیٹ کے مقامی ہال میں کیا گیا جس میں ممبر پارلیمنٹ سٹیفن ٹمز،ممبر لندن اسمبلی امیش دیسائی،کونسلر قیصر عباس،آرگنائزر جنید علی،رضوان شیخ،استاد مختار میر،ماہ رخ سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بچوں کی ’’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘‘ کی ٹیبلو پرفارمنس پہ شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے سٹیج میزبان ماہ رخ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر آرگنائزر جنید علی نے کہا کہ ہم نے یوم آزادی اکٹھے منانے کیلئے تقریب منعقد کی کیونکہ اس سال ہماری ڈائمنڈ جوبلی ہے اور ہم فیملیز اور بچوں کے ساتھ منا رہےہیں اور والدین بھی خوب انجوائے کر رہے ہیں جبکہ ایم پی سٹیفن ٹمز اور ممبر لندن اسمبلی امیش دیسائی نے برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

فارس گیٹ کے مقامی ہال میں منعقدہ تقریب میں کمیونٹی رہنمائوں کے علاوہ فیملیز اور بچوں نے بھرپورشرکت کی اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور پرامن دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ،فیملیز نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے اپنے پیغامات سمیت ڈھیروں دعائیںدیں۔

تقریب میں استاد نفیس سرفراز نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا،تقریب میں بچوں نے مختلف خاکے اور ملی نغمے پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔تقریب میں75ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستانی کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment