مسجد البلال ویانا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں شہداء کربلا کی یاد میں سالانہ ذکر نعت محفل کا اہتمام

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ کی سرپرستی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں شہداء کربلا کی یاد میں سالانہ زکر نعت محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

محفل کا آغاز شہزاد مقصود کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نظامت کے فرائض چوہدری محمد نواز وڑائچ نے ادا کیے اور حاضرین شرکاء کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں حاجی محمود الحسن ،مقصود احمد مغل ،حاجی اکبر علی ، یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ نعیمی اور شہر یار خان شامل ہیں ۔

علامہ مدثر اعوان نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن پاک اور دوسری اہلبیت انہوں نے کہا کہ جو قرآن پاک کو مانے گا اور اہلبیت سے محبت نہیں کرے گا وہ کفر کرے گا انہوں نے مذید اہلبیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

معروف مذہبی سکالر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اہلبیت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا تھا کہ جس نے میرے اہلبیت سے محبت کی اس نےمجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ پاک سے محبت کی ۔جس نے میرے اہلبیت سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا وہ اللہ پاک سے دور ہو گیا ۔

محفل کے اختتام پر غلام مصطفیٰ نعیمی نے ختم شریف پڑھا اور علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں شہداء کربلا کے لیے فاتحہ خوانی کی اور امت مسلمہ ،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے اور پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ مسجد البلال کے نائب صدر چوہدری عرفان سعید نے اپنی اور اپنی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کا محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔آخر میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment