جرمنی میں ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ تنظیم کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

تقریب میں بچوں کیلئے مختلف نوعیت کے کھیل رکھے گئے جس سے بچے بڑے لطف اندوز ہوئے

پاکستانی ثقافت کے اسٹالز نے تقریب کو چار چاند لگادیئے

ڈاریمسٹڈ(رپورٹ:مطیع اللہ)’’ہم ہیں پاکستان‘‘ تنظیم نے نئے روایات کا آغاز کرتے ہوئے یوم آزادی تقریب کو شہر کے وسط میں کھلے آسمان تلے منعقد کردیا، یوم آزادی تقریب میں بچوں کے لیے مختلف نوعیت کے کھیل رکھے گئے جس سے بچے بڑے لطف اندوز ہوئے ۔

اگست کے مہینے کے آغاز سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا جاتا ہے، جرمنی بھر میں اسکولوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی تقریبات مانند پڑھ گئیں، تاہم ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ تنظیم نے نئی روایات کا آغاز کرتے ہوئے بچوں کے لیے مختلف تفریحی کھیل کود کا ماحول فراہم کیا اور پاکستانی ثقافت کے اسٹال لگائے جس میں پاکستانی پرچم ، ہاتھوں پر مہندی لگانے، چارپائی چرغہ،کڑھائی، پاکستان کے مٹی کے برتن سمیت دیگر ثقافتی ورثے نے تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز’’ ہم ہیں پاکستان‘‘ تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسد اللہ طارق نے اسٹیج کے فرائض سنبھالتے ہوئے تلاوت قرآن پاک اور پاکستانی قومی ترانے سے کیا، اس موقع پر تنظیم کے صدرمحمود سعید شرکاء کو خوش آمدید کہا اور آزادی کی اہمیت واضح کی۔

تقریب میں مسز سیما چیمہ، شریف اکیڈمی کے چیئرمین شفیق مراد نے اپنے تازہ کلام پیش کئے، پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے صدر قاضی حبیب نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ملک کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کرنا چاہیے۔

اس موقع پر خواجہ خالد،دانیال جہانگیر اعوان، رانا حسن، حسن جہانگیر، عون بسرا، اور قمرضیاء نے کہاکہ یوم ازادی کی تقریبات اوورسیز میں اہمیت کے عامل ہیں ہمارے بچوں میں ملک سے محبت اور آگاہی پیدا ہوتی ہیں آزادی کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے، دنیامیں ابھی بھی بہت سارے اقوام غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،پاکستان ہمارے لیے دنیا میں ایک نعمت سے کم نہیں ۔

تقریب میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کی فروغ کے لیے فلمز دکھائی گئیں ،تقریب میں محمد عبداللہ سمیت دیگر بچوں نے دنیا میں پاکستان کی اہمیت پر اپنی جذباتی تقریر سے تقریب کو لوٹ لیا، تقریب میں نوجوانوں نے یوم آزادی کی خوشی میں مختلف گانوں ،ترانوں پر بھنگڑے ڈالے، تقریب کے اختتام پرحاجی گلزار اور ان کی ٹیم نے شرکاء کے لیے پرلطف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

Comments (0)
Add Comment