ویانا:سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کی سربراہی میں پاکستان میں سیلاب ریلیف کے حوالے سے کمیونٹی میٹنگ

سفیرپاکستان نے مہمانوں کوملک میں تباہ کن سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

شرکا نے موقع پر ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عطیات بھی دیے

ویانا (اکرم باجوہ) سفارت خانہ پاکستان نے سفارت خانے کے احاطے میں ایک کمیونٹی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے مہمانوں کو پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے حکومت پاکستان کی سیلاب سے نجات اور بچاؤ کی کوششوں اور ان کوششوں کو مزید آسان بنانے کے لیے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

بریفنگ کے بعد کمیونٹی کے اراکین سابق سفارتکار حیات مہدی،اکرم باجوہ،ڈاکٹر توقیر،پروفیسر ملک شوکت اعوان،خواجہ منظور احمد،لالہ محمد حسین خان تبسم نے سفارت خانے کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کوششوں کو مزید مؤثر طریقے سے متحرک کرنے کے بارے میں تجاویز بھی شیئر کیں۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے پاکستانی کمیونٹی کی شرکت کو سراہا جو سیلاب متاثرین پاکستان میں مصیبت میں ہیں جو اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مہمانوں نے موقع پر ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عطیات بھی دیے۔

Comments (0)
Add Comment