شوہر کا امریکی ویزا کینسل کروانے پرپاکستانی نژاد امریکی خاتون پرسسرالیوں کا تشدد،آگ لگانے کی کوشش

0

جہلم(نیوز ڈیسک)شوہر کا امریکی ویزا کینسل کروانے پر جہلم میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون پرسسرالیوں نے تشدد کیا، متاثرہ خاتون اور ان کی دو سال کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے آگ لگانے کی کوشش کی۔

محلے داروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

امریکی خاتون کے مطابق نا مناسب رویے کے باعث شوہر کا امریکا کا ویزا کینسل کروایا تھا جس کا سسرالیوں کو رنج تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے اور ان کی دو سال کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، محلے داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر ہماری جان بخشی کروائی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سسر اور شوہر کے رشتہ داروں نے 7 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون بھی چھین لیا، شوہر کے نا مناسب رویے کی وجہ سے میں نے امریکہ کا ویزا کینسل کروایا تھا، جس پر سسرالیوں کو رنج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی شہری لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!