پیرس:ڈاکو خاتون سے30لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار

0

پیرس(تارکین وطن نیوز)پیرس میں ڈاکو ایک خاتون سے 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون تاجر کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کیلئے ٹیکسی میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے پیرس جانے والی سڑک پر ٹیکسی میں موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کا شیشہ توڑا اور سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سوٹ کیس میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات تھے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے سیاحوں پر ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کرنے کے لیے ہٹ اینڈ رن کے طریقہ واردات کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!