ورلڈ میمن آرگنائزیشن گلوبل (ڈبلیو ایم او) کا دبئی میں 20 واں سالانہ اجلاس

0

اجلاس میں پاکستان،امارات،بھارت اور دنیا بھر سے میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) ورلڈ میمن آرگنائزیشن گلوبل (ڈبلیو ایم او) کا دبئی میں 20 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان،امارات،بھارت اور دنیا بھر سے میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں دبئی کے معروف بزنس مین اقبال دائود ،شبیر مرچنٹ ،عمران فاروق،محمد فاروق ،کامران غنی اور جنید احمد سمیت دبئ کی میمن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ ڈبلیو ایم او گلوبل اپنی میمن کمیونٹی کی فلاح کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹی کے افراد کی فلاح کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن نے پاکستان، شام ، ترکی سمیت کئی ممالک میں قدرتی آفات کے دوران خدمات انجام دی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!